ایودھیا پر کانگریس اپنا موقف واضح کریں،اقلیتی و دلت مہا سبھا مہاراشٹر کا راہل گاندھی سے مطالبہ

اورنگ آباد ۔اقلیتی و دلت مہا سبھا مہاراشٹر کے صدر واجد اسلم نے اے آئی سی سی کے جنرل سکریٹری ہریش راوت کے رام مندر کی تعمیر پر کیے گئے تبصرے پر کانگریس صدر راہل گاندھی سے وضاحت طلب کی ہے۔ راوت نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر کانگریس آنے والے لوک سبھا انتخابات میں کامیاب ہوئی تو پارٹی ایودھیہ میں رام مندر کی تعمیر کرے گی۔

ملک کی سب سے بڑی سیکولر پارٹی کے قدآور لیڈر کی طرف سے اس قسم کا قابل اعتراض بیان دیا جانا جتنا حیران کن ہے اتنا ہی مایوس کن بھی ہے۔ چونکہ اس طرح کا بیان انہوں نے دوسری بار دیا ہے ، اس لیے اسے غلطی نہیں مانا جا سکتا۔ ابھی یہ بھی واضح نہیں ہوا ہے کہ کانگریس پارٹی اپنے جنرل سکریٹری کے تبصرے کی تائید کرتی ہے یا تردید؟ واجد اسلم نے یاددہانی کراتے ہوئے کہا کہ اگر کانگریس صدر ہریش راوت کی تردید کا راستہ اپناتے ہیں ، تو ملک اور مسلمان یہ جاننا چاہیں گے کہ پارٹی کی اخلاقیات کی کھلی خلاف ورزی پر ان کے خلاف کیا تادیبی کاروائی کی جائے گی۔

Leave a comment