ایوت محل :2مئی (ور ق تازہ نیوز)ایوت محل کے دو مسلم نوجوانوں نے کورونا مرض سے ہلاک ہونے والے 927 افراد کی چیتاﺅں کی آخری رسومات انجام دیں۔ اس طرح انھوں نے انسانیت قومی اتحاد اور بھائی چارہ کی عمدہ مثال پیش کی ۔ان نوجوانوں کے نام عبدالجبار اور شیخ احمد ہیں ۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہندو بھائی جو کورونا مرض سے متاثر ہوکرانتقال کرجارہے ہیں ان کی آخری رسومات انجام دینے سے اُن کے افرادخاندان اوررشتہ دار گریز کررہے ہیں۔ایسے میں آگے بڑھ کر ہندو بھائیوں کی چیتاﺅں کو شمشان بھومی لے جاتے ہیںاور چیتاﺅں کونذرآتش کرتے ہیں۔ا سطرح کی انسانیت خدمت کی مثال مہاراشٹر کے ضلع ناندیڑ میں پائی گئی ہے جہاں پر مسلم نوجوان سماجی تنظیم ہپی کلب کے بینر تلے ہندوبھائیوں کی آخری رسومات انجام دے رہے ہیں ۔کورونا متاثر مسلم لاشوں کی تجہیزو تکفین اور تدفین کاکارخیر انجام دے رہے ہیں۔