این سی پی سربراہ شرد پوارروبہ صحت

اورنگ آباد: (یواین آئی) نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کی صحت بہتر ہے اور وہ اس وقت اسپتال میں آرام کر رہے ہیں۔این سی پی کے قومی ترجمان اور مہاراشٹر کے اقلیتی امورکے وزیر نواب ملک نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔اپنے ٹوئٹ میں مسٹر ملک نے کہا ‘‘مسٹر پوارگال بلیڈرکی سرجری کے بعد چیک اپ کے لئے اسپتال گئے تھے اور اس دوران ان کے منہ میں السر کی تشخیص ہوئی ، جسے اب ہٹا دیا گیا ہے ’’۔انہوں نے کہا کہ مسٹر پوار روزانہ کوڈ کی وبا کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور وہ جلد ہی اپنی باقاعدہ سرگرمیاں شروع کردیں گے ۔

Leave a comment