• 425
    Shares

ایم_ ایچ_ اے کلاسیس میں نیٹ امتحان کے لئے رہنمائی لیکچر

ممبئی (آفتاب شیخ)
ایم_ ایچ_ اے کلاسیس میں نیٹ امتحان کے لئے رہنمائی لیکچر
ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقہ ساکی ناکہ میں قوم و ملت کے نونہالوں کے روشن مستقبل کے لیے کوشاں تعلیمی ادارہ ایم ایچ کے کلاسیس میں نیٹ امتحان کے تیاری کی غرض وغایت کے پیش نظر ڈاکٹر توصیف کے ذریعے ایک رہنمائی لیکچر کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس تقریب کا مقصد اردو ذریعہ تعلیم والے طلبہ کو یہ بتانا تھا کہ اردو میڈم کے طلبہ بھی نیٹ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی زندہ مثال ڈاکٹر توصیف خود ہیں آپ ساکی ناکہ کی مشہور تعلیمی درس گاہ انجمن نورالسلام ہائی اسکول کے سابق طالب علم ہیں۔ آپ نے اردو زبان میں تعلیم حاصل کے نیٹ امتحان میں نمایاں مقام حاصل کیا تھا جس کی بناء پر یہ کہا جاتا ہے کہ اردو میڈیم طلبہ بھی دیگر میڈیم کے طلبہ کی طرح ہر مسابقتی امتحان میں شریک ہوکر اپنے مستقل میں بہتر عہدہ پاسکتے ہیں۔ ڈاکٹر توصیف فی وقت جے جے اسپتال میں اپنی طبی خدمات انجام دے رہے ہیں_ آپ 2014ءمیں پہلی ہی کوشش میں ناصرف کامیاب ہوئے ہیں بلکہ ہندوستان کا مشہور طبی ادارہ سر جےجے اسپتال میں آپ کا ایم بی بی ایس کے لیےانتخاب بھی ہوگیا۔ موصوف نے نہایت عمدہ طریقہ سے طلبہ کو نیٹ امتحان کے لیے رہنمائی فرمائی ہیں اپنے منفرد خیالات سے طلبہ کو یہ یاد دہانی کروائی کہ ہر کام کو منصوبہ بند طریقہ سے انجام دیا جائے تو اس کے نتائج بہت عمدہ ظاہر ہوتے ہیں نیٹ کی پڑھائی کے لیے سب سے پہلے اپنی ہدف کو پانے کے لیے ایک بہتر منصوبہ کی اشد ضرورت درکار ہوتی ہیں اس بات کی طرف طلبہ کی توجہ مبذول کرائی وقت کا تقاضا ہےکہ ہم لوگ زیادہ سے زیادہ میڈیکل فیلڈ میں آئے اس شعبہ میں مسلم بہت کم ہیں اس کے لیے خاص طور سے قوم کی بچیوں کو آگے آنے کی ضرورت ہیں اس طرح سے موصوف نے اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا مزید یہ کہ جدید سوشل میڈیا کے مناسب استعمال سے بھی نیٹ کی تیاری کرنے میں آسانی ہوسکتی ہیں اس طرف بھی طلبہ کو متوجہ کیا ہیں آپ نے موجودہ دور میں میڈیسن لاین میں کیرئیر اس عنوان پر بہت عمدہ سے اظہار کیا ہے نیٹ امتحان میں صرف گزشتہ سالوں میں ہونے والی تبدیلیوں کو ہی سمجھاتے ہوئے نئے طریقہ کار پر بھی طلبہ کی رہنمائی کی اس تقریب کے اختتام پر ادارہ ھذا کے ڈائریکٹر منظور الحسن خان نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔