اورنگ آباد : مہاراشٹر کے اورنگ آباد سے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے رکن ِ پارلیمان سید امتیاز جلیل کورونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ مجلس کے ریاستی صدر جلیل نے ٹویٹر پر خود یہ اطلاع دی ۔ انہیں علاج کیلئے راشید پورہ کے ایک پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی طبیعت ٹھیک ہے اور فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ڈاکٹر ان کا علاج کر رہے ہیں۔گجرات میونسپل کارپوریشن کی انتخابی مہم کے بعد وہ تین دن قبل اورنگ آباد آئے تھے ۔ان کی طبیعت اس وقت بگڑ رہی تھی جس کی وجہ سے وہ گھر میں کسی سے نہیں ملے اور خود کو آئیسولیشن میں رکھا تھا ۔ طبیعت بگڑ نے پر انہوں نے کورونا ٹسٹ کرایا ، جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ۔ جلیل نے اپنے رابطے میں آئے سبھی لوگوں سے کورونا ٹسٹ کرانے کی اپیل کی ہے ۔


اپنی رائے یہاں لکھیں