ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) انتہائی افسوس کے ساتھ یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ مہاراشٹر راجیہ اردو شکشک سنگھٹنا کے ریاستی صدر جناب ایم اے غفار صاحب کے بڑے فرزندمزمل نعمان ( جنید) کی طویل علالت کے بعد آج 8 ڈسمبر دوپہر 3:40 بجے ناندیڑ کے ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔

اللہ تعالی متعلقین کو صبر جمیل عطا فرمائے و مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔
مرحوم کی نماز جنازہ مورخہ 9ڈسمبر 2021 بروز جمعرات صبح 11 بجے گنج شہیداں کربلا کے قبرستان میں ادا کی جائے گی اوراسی سے متصل قبرستان میںتدفین عمل میں آئے گی۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔