ایم آئی ایم نے کنڑ حلقہ اسمبلی میں ہرشن وردھن جادھو کی تائید کا کیا اعلان

اورنگ آباد: (ورق تازہ نیوز) اورنگ آباد ضلع کے کنڑ حلقہ اسمبلی کے امیدوار ہرشوردھن جادھو کو ایم آئی ایم نے تائید کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایم آئی ایم کے صدر اسدالدین اویسی کی ہدایت پر پارٹی کی اورنگ آباد کے کراڈ پورہ میں منعقدہ ایک جلسہ میں ہرش وردھن جادھو کی حمایت کا فیصلہ لیا گیا. اس کے بعد ایک نجی نیوز چینل میں ایم آئی ایم کے ریاستی صدر امتیاز جلیل کا انٹرویو بھی ہوا جس میں انھوں نے اس بات کی تصدیق کی.

کنڑ حلقہ میں ، راؤصاحب دانوے کے داماد ہرشوردھن جادھو کے خلاف اودے سنگھ راجپوت میدان میں ہیں ۔ تاہم ، شیو سینا کے امیدوار اوئے سنگھ راجپوت کے خلاف بغاوت کے سبب بی جے پی کے وزیر ببن راؤ لونیکر کے داماد کشور پوار بھی میدان میں ہے جس سے یہاں سہ رخی مقابلہ ہوگیا ہے۔ ادھر ، ہرشوردھن جادھو کو ایم آئی ایم نے حمایت کرنے کا اعلان کیا ہے۔ لہذا ، اب ہرشوردھن جادھو کا پلڑا بھاری ہوگیا ہے.

واضح رہے کہ اورنگ آباد میں لوک سبھا انتخابات میں امتیاز جلیل کی شاندار جیت میں ہرش وردھن جادھو کا اہم رول رہا ہے کیوں کہ انھوں نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے شیوسینا کے موجودہ ایم پی چندر کانت کھیرے کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگاتے ہوئے الیکشن لڑا تھا اس سہ رخی مقاملہ میں امتیاز جلیل معمولی ووٹوں کے فرق سے کامیاب ہوئے تھے جس پر ہرش وردھن جادھو نے امتیاز جلیل کو مبارکباد بھی دی تھی.


chrome_5UcEeDOjV2
عوام چمتکار کرے گی، کانگریس واتحادی پارٹیوں کی حکومت قائم ہوگی
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں کس پارٹی کو کتنی نشستیں ملیں گی جانئے

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me