ایمریٹس ایرلائن کو خسارہ

دوبئی : ایمریٹس ایرلائن کو زائداز تین دہوں میں پہلی مرتبہ 5.5 بلین ڈالر کا سالانہ خسارہ ہوا ہے۔ ایرلائن نے آج بتایا کہ کورونا وائرس وباء نے ہوا بازی صنعت کو بُری طرح متاثر کیا ہے۔ جاریہ وباء کے سبب فلائٹ اور سفری تحدیدات کے نتیجہ میں ایمریٹس کو 20.3 بلین درہم (5.5 بلین ڈالر) کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ایمریٹس کو گزشتہ سال 1.1 بلین درہم (288 ملین ڈالر) کا فائدہ ہوا تھا۔

Leave a comment