نئی دہلی: 4/اکتوبر ۔حکومت نے مہنگائی کے درمیان عوام کو کچھ راحت دی ہے۔ اجولا اسکیم کے تحت لیے گئے ایل پی جی سلنڈر پر سبسڈی بڑھا دی گئی ہے۔ پردھان منتری اجولا یوجنا کے تحت، کابینہ کے فیصلے کے بعد اب 9.6 کروڑ استفادہ کنندگان کو فی سلنڈر 300 روپے کی سبسڈی ملے گی۔
اس فیصلے سے 9.6 کروڑ خاندانوں کو راحت ملے گی۔ اس سے پہلے اجولا اسکیم کے استفادہ کنندگان کو یہ سبسڈی 200 روپے فی سلنڈر ملتی تھی۔وزیر اطلاعات و نشریات انوراگ ٹھاکر نے وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد یہ بات کہی۔
یہ معلومات دی۔ اجولا سے مستفید ہونے والے فی الحال 14.2 کلوگرام ایل پی جی سلنڈر کے لیے 703 روپے ادا کرتے ہیں، جبکہ اس کی مارکیٹ قیمت 903 روپے ہے۔ مرکزی کابینہ کے فیصلے کے بعد انہیں سلنڈر 603 روپے میں ملے گا۔