ایل او سی کے نزدیک فوجی کیمپ میں زوردار دھماکہ
پونچھ.23.اکتوبر۔جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نزدیک واقع فوجی کیمپ میں آج منگل کے روز ایک پراسرار دھماکہ ہوا۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ ضلع پونچھ میں ایل او سی کے نزدیک فوجی بریگیڈ کیمپ کے اندر منگل کی صبح ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ انہوں نے بتایا ’سمجھا جارہا ہے کہ یہ دھماکہ کیمپ میں ہی کسی دھماکہ خیزمواد کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ متعلقہ جانچ ایجنسی کی طرف سے واقعہ کی ہر زاویے سے جانچ کی جارہی ہے‘ ۔جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل دویندر آنندنے بتایا کہ یہ دھماکہ کیمپ میں ایک خالی مقام پر ہوا اور اس میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ ایس ایس پی پونچھ راجیو پانڈے کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ ظاہری طور پر سرحد پار سے داغے گئے بارودی شیل کے پھٹنے سے ہوا ہے