’ایلون مسک‘ کے ہم شکل کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل

179

کراچی : امریکی ٹائیکون اور سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے پاکستانی نوجوان کی بازار میں فروٹ خریدنے کی تصاویر وائرل ہوگئی جس کے بعد نیٹیزن نے دلچسپ تبصرے شروع کردیے ہیں۔متعدد انٹرنیٹ صارف نے تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی ایلون خان فروٹ چاٹ خرید رہا ہے‘۔ ٹوئٹر، فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ پر میمز تیزی سے شیئر کی جارہی ہے۔

ایک صارف نے طنزیہ لکھا کہ ’ایسا لگتا ہے کہ ’ایلون مسک‘ بھیس بدل کر غریب پاکستانیوں کے درمیان موجود ہیں، میں نے سنا ہے وہ ایک غریب پرور اور مہربان شخص ہے‘۔دوسری صارف نے ایلون مسک سے مشابہت رکھنے والے نوجوان کو ’ایلون خان‘ کا نام دے ڈالا۔