ایشیا کپ کے انتہائی دلچسپ مقابلے میں بنگلہ دیش پر سری لنکا کی فتح

112

انتہائی دلچسپ مقابلے میں آج سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 2 وکٹ سے شکست دے دی۔ 184 رن کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے سری لنکا کی شروعات (سلامی بلے باز نسانکا 20 رن اور کسل مینڈس 60 رن) اچھی رہی تھی، لیکن درمیان میں وکٹ تیزی کے ساتھ گرے۔ پھر کپتان دسُن سناکا نے نہ صرف وکٹ گرنے کا سلسلہ روکا بلکہ 33 گیندوں میں تیز 45 رن بھی بنائے۔

آخر میں کرونا رتنے نے 10 گیندوں پر 16 رن بنائے، اور میچ کو جیت کے ساتھ ختم کیا اسیتھا فرنانڈو نے جنھوں نے 3 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 10 رن بنائے۔ سری لنکا نے یہ میچ 4 گیند باقی رہتے ہوئے جیت لیا۔ بنگلہ دیش کی طرف سے صرف تسکین احمد نے قابل قدر گیندبازی کی کیونکہ انھوں نے 4 اوور میں 24 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ عبادت حسین نے 3 وکٹ ضرور لیے، لیکن 4 اوور میں 51 رن خرچ کر دیے۔ باقی گیندبازوں نے بھی خوب رن لٹائے۔