ایشیا کپ میں بھارت کی اُمید ختم ٗ سری لنکانے شکست دی

دبئی:ایشیا کپ 2022 کے سپر 4 میچ میں ٹیم انڈیا اور سری لنکا کے درمیان دبئی کرکٹ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ کھیلا گیا۔ اس میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔بھارت نے پہلی اننگز میں 8 وکٹ پر 173 رنز بنائے تھے۔

جواب میں سری لنکا نے 5 19.اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 174 رنز بنائے اور فتح کا ہدف حاصل کر کے فائنل میں اپنی جگہ تقریباً محفوظ کر لی۔ اس کے ساتھ ہی اگر بدھ کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے میچ میں پاکستان فتح حاصل کرتا ہے تو ہندوستان ایشیا کپ سے باہر ہو جائے گا۔بھارتی ٹیم نے کپتان روہت شرما کی 72 رنز کی اننگز کی بنیاد پر مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 173 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے پتھم نسانکا نے 52 رنز بنائے جب کہ اس کے بعد کوسل مینڈس نے بھی نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کی جانب سے 57 رنز بنائے۔ سری لنکا نے یہ میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔