ایس ڈی پی کے کارکنوں کی آرایس ایس کارکنان کو معلومات لیک معاملے میں سی پی او برخاست

0 11

کوٹائم/اڈوکی، 29 دسمبر (یو این آئی) کیرالہ میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے کارکنوں کو آر ایس ایس کارکنان سے متعلق اہم معلومات کو مبینہ طور پر لیک کرنے کے الزام میں سول پولیس آفیسر (سی پی او) کو برطرف کر دیا گیا ہے۔اڈوکی ضلع کے کریمنور تھانے کے سی پی آئی انس پی کے کو اس معاملے کی اندرونی انکوائری کی بنیاد پر برطرف کر دیا گیا ہے۔

وہ آرایس ایس کارکنان کی معلومات مبینہ طور پر پولیس ریکارڈ سے چرا کر ایس ڈی پی آئی کارکنوں کو دیتاتھا۔ حال ہی میں الپپوزا ضلع میں ہوئے دو سیاسی قتل کے بعد، کیرالہ پولیس نے ریاست میں پھرکسی ناخوشگوار واقعے کو روکنے کے مقصد سے ایس ڈی پی آئی اور آر ایس ایس کے رہنماؤں کی ایک فہرست تیار کی تھی۔

دریں اثنا، بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایس ڈی پی آئی پر الزام لگایا کہ پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی سیاسی ونگ ایس ڈی پی آئی پولیس سے بی جے پی اورآرایس ایس کے کارکنان کی معلومات لے کر ان کوپھنسانے کا کام کررہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس افسر نے ایس ڈی پی آئی کارکن کو واٹس ایپ کے ذریعے پیغام بھیجا جو اڈوکی ضلع میں بس اسسٹنٹ ڈرائیور پر حملے میں ملوث تھا۔