ایس ڈی پی آئی کی ناندیڑ کے مسلمانوں سے اپیل

0 0
ناندیڑ : 4 دسمبر(ورقِ تازہ نیوز):۔ بابری مسجد کے یوم ِ شہادت کے موقع پر ناندیڑ ضلع کلکٹر دفتر پر مسلم متحدہ محاذ کی جانب سے ایک احتجاجی دھرنا منظم کیا جا رہا ہے۔ مذکورہ احتجاجی دھرنے کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا تائید و حمایت کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پارٹی ضلع صدر اعجاز احمد شیخ نے کیا ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ بابری مسجد کی بازیابی کیلئے جد و جہد کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے۔ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا ہر سال 6 دسمبر کے موقع پر ملک بھر میں بابری مسجد کی تعمیر ِ نو کیلئے احتجاج کرتی ہے۔ امسال بھی پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں احتجاجی دھرنے ، ریالیاں ، پوسٹرس کیمپین اور ہینڈ بل تقسیم کئے جار ہے ہیں اور ساتھ ہی دہلی میں جنتر منتر سے پارلمنٹ ہاﺅس تک ایک احتجاجی ریلی منعقد کی جا رہی ہے۔ اسی ضمن میں شہر ِ ناندیڑ میں مسلم متحدہ محاذ نے جو دھرنا بابری مسجد کی تعمیر ِ نو کیلئے منعقد کیا ہے۔ سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی آف انڈیا اس کی تائید و حمایت کرتی ہے اور تمام شہریان ِ ناندیڑ سے مذکورہ احتجاجی دھرنے میں شامل ہونے کی گزارش بھی کرتی ہے۔