ایس ٹی میں6949 ڈرائیوراورکنڈیکٹرکی بھرتی

0 70

ممبئی:5 نومبر(ورق ِتازہ نیوز)مہاراشٹراسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن(ایس ٹی۹ 6949 ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی بھرتی کررہی ہے ۔ا س کے لئے نومبر آخر میں اخبارات میں اشتہارشائع کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ کلاس 3 میں 671 جائیدادوں پربھی تقررات کئے جائیںگے ۔اس طرح کی اطلاع ایس ٹی کارپوریشن کے اعلیٰ حکام کے ذرائع سے موصول ہوئی ہے ۔ اشتہار کی اشاعت کے بعد درخواستوں کوقبول کرنے اور ان کی تنقیح کرنے کے عمل کے بعد اندازہ ہے کہ جنوری یافروری 2019 میںامیدواروںکے زبانی امتحانات منعقد کئے جائیں گے۔ سال گزشتہ ایس ٹی کارپوریشن نے ممبئی ‘رایے گڑھ ‘پال گھر ‘رتناگیری ‘ سندھ درگ ‘ اورتھانے میں 900 ڈرائیوروںں اورکنڈیکٹروں کی بھرتی کاعمل شروع کیاتھا ۔ اب کوکن ڈویژن کوچھوڑ کر ریاست کے پونہ‘ ناسک ‘ اورنگ آباد ‘امراوتی اور ناگپور ڈویژن میںبھرتی کاعمل شروع کیاجارہا ہے ۔ ڈرائیور ‘کنڈیکٹر کے علاوہ کلرک ‘ٹیکنیکل شعبہ میں تقررات کئے جارہے ہیں ۔ کلاس 3 کے لےء671 اور افسران کےلئے 69 جائیدادوں پرتقرر کیاجارہا ہے ۔ ریاستی بی جے پی۔شیوسینا حکومت اپریل ۔مئی 2019 میں لوک سبھا اوراکتوبر 2019 میں ریاستی اسمبلی چناو¿ کے مدنظر بے روزگاروں کو دلاسہ دینے بھرتی کاعمل شروع کررہی ہے