ایس بی آئی یکم دسمبرسے یہ بینکنگ سروس بند کردے گا
ممبئی:اگرآپ کا اکاونٹ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) میں ہے توخبرآپ کے لئے بے حد اہم ہے۔ بینک کے ذریعہ دی گئی اطلاعات کے مطابق یکم دسمبرکے بعد آپ کی انٹرنیٹ بینکنگ بند ہوسکتی ہے۔ ایس بی آئی نے اپنی سرکاری ویب سائٹ "آن لائن ایس بی آئی ڈاٹ کام پراس کی اطلاع دی ہے۔اس کے مطابق اگرآپ ابھی ایس بی آئی انٹرنیٹ بینکنگ کا استعمال کرتے ہیں، لیکن آپ نے ابھی تک اپنا موبائل نمبربینک کے ساتھ رجسٹرنہیں کیا ہے تویکم دسمبرتک کروا لیں۔ اگرآپ اپنا نمبررجسٹرنہیں کرایا ہے توپھرپریشانی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
انٹرنیٹ بینکنگ سروس بند ہوجائے گی:بینک نے کہا ہے کہ اگرآپ نے یکم دسمبر 2018 تک یہ کام نہیں نمٹایا، توآپ کی انٹرنیٹ بینکنگ بلاک ہوجائے گی۔ ایس بی آئی نے کہا ہے کہ اس کے بعد آپ انٹرنیٹ بینکنگ کے ذریعہ لین دین نہیں کرسکیں گے۔
اپڈیٹ کیسے کریں:ایس بی آئی نے کہا ہے کہ آپ کو موبائل نمبراپڈیٹ کرنے کے لئے برانچ میں جانا ہوگا۔ یہاں اپنا موبائل نمبرجلد ازجلد رجسٹرکروالیں تاکہ آپ کو کسی بھی سہولت سے محروم نہ رہنا پڑے۔اپنے بینک کھاتے کے ساتھ موبائل نمبراپڈیٹ کرنا اس لئے بھی ضروری ہے تاکہ آپ کو ہرلین دین کی اطلاع ملتی رہ سکے۔ اس سے کسی بھی ممکنہ دھوکہ دہی سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ موبائل نمبراپڈیٹ کرنا نہ صرف ضروری ہے بلکہ یہ آپ کے لئے مفید بھی ہے۔ تو اس لئے جلد ازجلد اپنا موبائل نمبراپنے بینک اکاونٹ سے لنک کروا دیجئے۔