ایس بی آئی گاہکوں کےلئے اہم ہدایت

0 14

ممبئی:15جنوری ۔(ایجنسیز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا( ایس بی آئی) نے گزشتہ چند دنوں میں اپنے گاہکوں کے موبائل فون پر ایس ایم ایس بھیج کر کے وائی سی( نو یور کسٹمر) اپ ڈیٹ کرنے کے لئے کہا ہے۔ اگر کوئی کسٹمر یہ نہیں کرواتا تو وہ اپنے بینک اکاو¿نٹ سے ٹرانزیکشن( لین دین) نہیں کرپائے گا۔ بتا دیں کہ آربی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے تمام بینک اکاو¿نٹ کے لئے کے وائی سی کو لازمی بنا دیا ہے۔بینک اپنے صارفین کو بھیج رہا ہے یہ ایس ایم ایس۔ بھارتی ریزرو بینک کے رہنما خطوط کے مطابق، آپ کے کھاتے میں کے وائی سی دستاویزات کو اپ ڈیٹ کیا جانا ہے۔ لہذا تازہ ترین دستاویزات کے ساتھ اپنی ایس بی آئی شاخ میں جا کر رابطہ کریں۔ کے وائی سی پورا نہیں کئے جانے کی صورت میں آپ کے کھاتے میں مستقبل میں کئے جانے والے لین دین پر روک لگائی جا سکتی ہے۔کے وائی سی کی سادہ لفظوں میں تعریف کریں تو کہیں گے کہ صارفین کے بارے میں پوری معلومات۔ کے وائی سی کرانا سبھی کے لئے ضروری ہے۔ اس طرح سے بینک اور صارفین کے درمیان رشتہ مضبوط ہوتا ہے۔ کے وائی سی کے بغیر سرمایہ کاری ممکن نہیں ہے، اس کے بغیر بینک کھاتہ کھولنا بھی آسان نہیں ہے۔