ایس بی آئی بینک صارفین کےلئےخوشخبری!

نئی دہلی:31اگست(ایجنسیز)ملک کا سب سے بڑا سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی ) اپنے صارفین کے لئے فیسٹیوآفرلایا ہے۔ اس آفرکےتحت کاراورگھرخریدنا سستا ہوگیا ہے۔ ایس بی آئی کی طرف سے جاری بیان کےمطابق یکم ستمبرسے بینک نےالگ الگ کٹیگری میں اپنے صارفین کو سستےاورکئی فائدوں کےساتھ لون دین کی تیاری کی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ صارفین کودیئے جانےوالے لون پربینک پروسیسنگ فیس وصول کرے گا۔

آئیے جانیں ایس بی آئی کے آفرس کے بارے میں

سستا ہوگا ہوم لون:

اگرآپ اپنا گھرخریدنے کی تیاری کررہے ہیں توآپ کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ ایس بی آئی نے ہوم لون کی سود شرح میں 0.20 فیصد کی کٹوتی کا اعلان کیا ہے۔ ایک ستمبرسے ہوم لون پرسود شرح 8.05 فیصد ہوگی۔ ایس بی آئی نے اپنے ایم سی ایل آرمیں 15 بیسس پوائنٹ کی تخفیف کی ہے۔ اس سے ہوم لون کی سود شرح میں 35 بیسس پوائنٹ تک کی کمی آئی ہے۔ ایس بی آئی فی الحال سب سے سستا ہاو¿سنگ لون آفرکررہا ہے۔ ایس بی آئی کا ہاو¿سنگ لون صرف 8.05 فیصد کی سود شرح پردستیاب ہے۔ ایس بی آئی کی اس ہاو¿سنگ لون کی سود شرح کا فائدہ یکم ستمبرسے سبھی صارفین کوملے گا۔

یکم ستمبرسےایس بی آئی ہوم لون پرسود شرح 8.05 فیصد ہوگی۔

کارخریدنا سستا:

ایس بی آئی نے کارلون پرکوئی بھی پروسیسنگ فیس نہیں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ساتھ ہی صارفین کوکارخریدنے کے لئے 8.70 فیصد کی سود شرح پرلون دیا جائے گا۔ اگرکوئی صارف بینک کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیسے یونویا بینک کی ویب سائٹ کے ذریعہ لون اپلائی کرتا ہےتواسے سود میں 25 بیسس پوائنٹ کی چھوٹ دی جائے گی۔ نوکری کرنے والے لوگوں کوکارکی آن روڈ پرائس پر90 فیصد تک لون دیا جائے گا۔ آپ کوئی بھی لون لین کے لئے اپلائی کرتے ہیں توبینک آپ سے لون لینے پرپروسیسنگ فیس وصول کرتا ہے۔ عام طورپرپرسنل لون کا آفردوطرح کا ہوتا ہے۔ ایک طرح کے آفرمیں آپ کوپروسیسنگ فیس دینی ہوتی ہے۔ اس کےعلاوہ آپ کوسبھی ضروری دستاویز کی کاپی دینی ہوتی ہے۔ پرسنل لون میں پروسیسنگ فیس کے طورپر3-2 فیصد چارج لگتا ہے۔

پرسنل لون بھی ہوا سستا:

ایس بی آئی کوتیوہاروں پر20 لاکھ تک کا پرسنل لون دینے کی بھی تیاری کررہا ہے۔ یہ لون صرف 10.75 فیصدی کی سود شرح پردیا جائے گا۔ اس لون کو چکانے کے لئے 6 سال کا وقت بھی دیا جائے گا۔ ادائیگی کے لئے زیادہ وقت ملنے سے صارفین پرای ایم آئی کا بوجھ کم رہے گا۔ وہیں جن لوگوں کی سیلری اکاو¿نٹ بینک میں ہے، انہیں پانچ لاکھ روپئے تک کا پری اپرووڈ ڈیجیٹل لون مل جائے گا۔ اس لون کے لئے کسٹمرس یونوایپ کے ذریعہ صرف 04 کلک میں درخواست کرسکتے ہیں۔

سستا ہواایجوکیشن لون:

ایس بی آئی نے پڑھائی کے لئے لون لینے والوں کے لئے بھی پرکشش آفرلایا ہے۔ ملک میں یا باہرپڑھنے جانے والوں کو صرف 8.25 فیصد کی سود شرح پر1.50 کروڑروپئے تک کا لون دیا جارہا ہے۔ صارفین کویہ لون اداکرنے کے لئے 15 سال تک کا وقت بھی دیا جارہا ہے۔ اس سے صارفین پرای ایم آئی کا بوجھ بھی کم رہےگا۔

Leave a comment