"ایس آئی او اردھاپور کی جانب سے وی آئی سی( Vacational islamic camp) کا انعقاد”

0 5

"ایس آئی او اردھاپور کی جانب سے وی آئی سی( Vacational islamic camp) کا انعقاد"

اردھاپور ( شیخ زبیر ) ایس آئی او (سٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا ) اردھاپور یونٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی گرما کے تعطیلات کے موقع سے طلباء کے لیئے تین روزہ VIC vacational islamic camp کا انعقاد کیا گیا،VIC ہر سال پورے ساؤتھ مہاراشٹرا کے یونٹ پر منعقد کیا جاتا ہے جس كا مقصد تعطیلات کا صحیح استعمال کرنا جس میں دینی نہج پر تربیت کرنا ہوتا ہے،اس کیمپ میں طلباء کو ایک تربیتی ماحول کے ذریعے دینی نہج پر چلنے کی فکری اور عملی مشق کرائی جاتی ہے،جیسے قرآن و سنت کی تعلیم،اخلاق حسنہ،اسلامی تاریخ،تحریکی لٹریچر کا اجتماعی مطالعہ ساتھ ہی جدید علم و فنون سے واقفیت اور عصری و اعلیٰ تعلیم سے متعلق کونسلنگ اور گائیڈینس کیا جاتا ہے،تا کہ ہمارے طلباء اسلامی فکر کے ساتھ ہر شعبہ میں آگے بڑھیں،اور دین کی خدمت انجام دینے کا جذبہ اُن کے اندر پیدا ہو، الحمدللہ اردھا پور کی سطح پر 28 مئی سے 30 مئی تک مدرسہ جامیۃالصالحت میں تین روزہ VIC کا انعقاد کیا گیا جس میں بسمت،بھوکر،دیگلور،اور بلولی سے تقریباً 50 طلباء شریک تھے،اس کیمپ میں بطورِ مقرر جماعتِ اسلامی ا ردھا پور کے زمہ داران،ناندیڑ سے جماعت اسلامی کے زمہ دار،ایس آئی او ناندیڑ ڈسٹرکٹ کے صدر اور مقامی ایس آئی او کے افراد نے طلباء کی الگ الگ عناوین کے ذریعے رہنمائی کی،طلباء کے لیئے ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا جس میں طلباء کو سماجی مسائل،اخلاق اور سبق آموز پیغام کو ثقافتی کارکردگی کے ذریعے پیش کرنے کا موقع دیا گیا،اس کیمپ کے اختتام پر طلباء کو مختلف کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا اور ایس آئی او ناندیڑ ڈسٹرکٹ کی صدر کے خطاب پر اس کیمپ کا اختتام ہوا۔