ملک بھر سے بیس ہزار اسکولوں اور پانچ ہزار سے زائد کالجوں کے پانچ لاکھ طلبا کی ریکارڈ توڑ شرکت کی امید ۔ عامر ادریسی

ممبئی:(پریس ریلیز،) ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلس (AMP) نے اپنے دوسرے سالانہ نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کا اعلان کر دیا ہے۔ اس نیشنل ٹیلنٹ سرچ کامقصد طلبہ کی معلومات عامہ میں اضافہ، ان میں مسابقتی جذبے کو پروان چڑھانا اور بہترین اور ذہین طلبہ کی شناخت کرناہے تاکہ ان بچوں کی رہنمائی اور مدد کی جا سکے۔

اے ایم پی کی صدر عامر ادریسی نے کہا کہ اس سال ہندوستان بھر سے بیس ہزار اسکولوں اور پانچ ہزار سے زائد کالجوں کے ریکارڈ توڑ پانچ لاکھ طلبا اس مقابلے میں شرکت کریں گے۔ اور یہ ملک کے سب سے بڑے آن لائن ایونٹس میں سے ایک ہوگا۔

جناب نواب ملک( کابینی وزیر حکومت مہاراشٹرا) کے ہاتھوں سے نیشنل ٹیلنٹ سرچ کے پوسٹر اور اے ایم پی کے موبائل ایپ (چیمپئن) کا اجرا ایک پروقار تقریب میں ممبئی کے اسلام جمخانہ میں کیا گیا۔ اس کے علاوہ معاشرے کی بااثر شخصیات کے ہاتھوں ہندوستان بھر میں 100 سے زیادہ مقامات پر پر پوسٹر کا اجراء کیا گیا۔

نیشنل ٹیلنٹ سرچ پروجیکٹ کے سربراہ پروفیسر خلیل احمد نے مقابلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ مقابلہ 3 کیٹگریز میں منعقد کیا جائے گا:

● اتوار، 12 دسمبر 2021 – سینئر/ڈگری کالجز (انڈرگریجویٹس)

● اتوار، 19 دسمبر 2021 – اسکول (آٹھویں، نویں اور دسویں جماعت)

● اتوار، 26 دسمبر 2021 – جونیئر کالجز (11ویں اور 12ویں جماعت)

ایم پی کی جانب سے اس مقابلے میں شرکت کرنے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کے لیے 5 لاکھ کے نقد انعامات اور 20 لاکھ سے زائد کے اسکالرشپس کے ساتھ ساتھ طلبا کے لیے بہت سی اضافی مدد فراہم کر رہا ہے۔

اس مقابلے کی انفرادیت اور خصوصیت یہ ہے کہ اسکول، کالج، این آئی او ایس، آئی ٹی آئی، ڈپلومہ طلبا کے ساتھ ساتھ 13 سے 15 سال کی عمر کے مدارس کے طلبا بھی نیشنل ٹیلنٹ سرچ میں حصہ لے سکتے ہیں۔

مقابلہ منعقد کرنے والی ٹیم کی ایک اہم رکن صوفیا قریشی نے کہا کہ اس سال نیشنل ٹیلنٹ سرچ مقابلہ کی میزبانی ایک خاص طور پر ڈیزائن کردہ موبائل ایپ پر کی جا رہی ہے جس کا نام (chAMPian) ہے۔

رجسٹریشن کا عمل:
گوگل پلے اسٹور پر جائیں اور chAMPian ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
اپنی پرسنل ڈیٹیل کے ساتھ اپنے موبائل فون پر ایپ انسٹال کریں۔
اسٹوڈنٹ رجسٹریشن بٹن پر کلک کر کے نیشنل ٹیلینٹ سرچ کے لئے رجسٹر کریں۔

اس موبائل کے ذریعے ناصرف امتحان منعقد کیا جائے گا بلکہ کہ طلبہ کو مستقبل میں کیرئیر کاؤنسلنگ، اسکالرشپ گائیڈنس، منٹورشپ، روزگار کی تربیت اور داخلہ میں مدد بھی دی جائے گی۔مزید جانکاری نیچے دی ہوئی لنک سے حاصل کی جا سکتی ہے۔
http://www.ampindia.org/national_talent_search

اے ایم پی این جی او کنیکٹ ٹیم کے سربراہ فاروق صدیقی نے اسکولوں اور کالجوں کے ذمہ داران سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے تمام بچوں کو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ترغیب دیں اور رجسٹریشن میں ان کی مدد کریں۔ زیادہ سے زیادہ بچوں کی شرکت کو یقینی بنانے والے اور عمدہ نتائج حاصل کرنے والے اسکولوں اور کالجوں کو بھی سراہا جائے گا۔

واضح ہو کہ لکھنؤ کی گریویٹی کلاسز اس مقابلے کی ٹائٹل اسپانسر ہے اور کرناٹک کی شاہین گروپ، تلنگانہ سے ایم ایس اکیڈمی اور مینگلور سے بیریس گروپ اس مقابلے کے کو اسپانسرز ہیں۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔