ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے تعزیتی نشست بضمن مرحوم ق اضی صلاح الدین صاحب(اردھاپور

19

ایسا کہاں سے لاؤں کہ تجھ سا کہیں جسے

تعزیتی نشست
بضمن مرحوم قاضی صلاح الدین صاحب(اردھاپور)
اردھاپور( شیخ زبیر ) شہر اردھاپور اور اکناف واطراف کے مسلمانوں کے لیے یہ بڑی اندوہناک اور غمگین خبر تھی کہ معروف سیاست داں اور عامۃ الناس کے ملجاء قاضی صلاح الدین اپنی فطری عمر مکمل کرلے خالق حقیقی سے جاملے۔
چونکہ مرحوم اردھاپور میں رہنے بسنے والے ہر طبقہ کے لیے مرجع خلائق تھے،اور خاص کر وحدت اسلامی اردھاپور کے احباب سے ان کے بہت قریبی اور دیرینہ تعلقات تھے،اس لیے ضروری معلوم ہوا کہ آپ کے حوالے سے تعزیتی نشست منعقد کی جائے۔
وحدت اسلامی ہند،اردھاپور یونٹ نے اس کام کو اپنے ذمہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا بعد29/مارچ بروز پیر بعد نماز عشاء مرحوم کی یاد میں نشست منعقد کی جائے۔
مسجد نئی آبادی میں نشست کا آغاز حافظ سہیل صاحب کی مسحور کن آواز میں ہوا۔بعد ازاں اسی مسجد کے امام وخطیب حافظ عماد الدین جو کہ مرحوم کے بھتیجے بھی ہیں،نے اپنے تاثرات پیش کیے۔قاضی صاحب مسجد ھذا کے نگران بھی تھے،اس حوالے ان کی بیش بہا خدمات کا تفصیلی ذکر کیا۔مرحوم کا اس مسجد سے جو قلبی تعلق تھا اور نماز و تلاوت قرآن کی پابندی بیان کی۔
اس کے بعد اردھاپور کی معروف شخصیت ناصر خان(منبر شہر بلدیہ) جن کے مرحوم سے دیرینہ تعلقات تھے،نے اپنے خیالات کو الفاظ کا جامہ پہنانے کی کوشش۔میدان سیاست میں مرحوم نے کانگریس کے پلیٹ فارم سے مسلمانوں کی جس انداز میں قیادت کی اس کا کوئی متبادل نہیں ہوسکتا،ناصر خان صاحب(منبر شہر بلدیہ) نے مرحوم کے ساتھ میدان سیاست میں بیتے کئی سالوں کے تجربات بیان کیے۔ان قریبی اور قلبی مراسم ہی وجہ سے اپنی مکمل رکھ نہیں پائے کہ دوران گفتگو جناب کا دل بھر آیا۔آپ ہی کی گفتگو کے تسلسل کو آگے بڑھاتے ہوئے مصور خطیب(نمائندہ،منبر شہر بلدیہ) نے بھی مرحوم سے اپنے تعلقات اور خدمت خلق کے میدان میں انجام دیے گئے کارہائے نمایا کو بیان کیا۔
اس کے بعد ناظم مجلس نے محمد ولی میاں خطیب کو زحمت دی۔مرحوم ایک مرتبہ رکن حج کمیٹی مہاراشٹر بھی رہے ہیں،اس موقع سے مرحوم نے کس طرح ضلع ناندیڑ کے علاوہ دیگر مقامات کے عاشقین حج و عمرہ کی ضروریات کی تکمیل کی،اس کا تفصیلی ذکر ولی میاں خطیب نے کیا۔
چونکہ قاضی صلاح الدین مرحوم کا مکان اردھاپور کے عام مسلمانوں کے ساتھ ساتھ جماعتوں کے درمیان ہونے والے معاملات و مسائل کے حل کا بھی مرکز تھا،اس حوالے عبد اللہ خان(امیر مقامی جماعت اسلامی)نے بھی اپنے تاثرات اور غم کا اظہار کیا۔اخیر میں حافظ یوسف کی رقت آمیز دعا پر اس نشست کا اختتام عمل میں آیا۔
اس نشست کی نظامت کے فرائض مولانا محمد مشتاق فلاحی(ناظم علاقہ ناندیڑ،وحدت اسلامی ہند) نے انجام دیے۔