ایران ہم پرحملہ کرنے کے لیے ملک کے مغرب میں طاقت جمع کر رہا ہے: اسرائیل
ایران کے اقدامات پر امریکی ردعمل کے دروازے ابھی بھی کھلے ہیں خاص طور پر وائٹ ہاؤس کی جانب سے خبردار کرنے کے بعد کہ اگر ایران نے جوہری پروگرام پر سفارت کاری ناکام ہوئی تو کیا ہوگا تو امریکا کے پاس متبادل آپشن موجود ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کا ملک ہر چیز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہے۔
واشنگٹن میں تحقیقی اداروں کے سربراہوں اور سینیر محققین کے سامنے گینٹز نے انکشاف کیا کہ ایران مشرق وسطیٰ کے ممالک اور خاص طور پر اسرائیل پر حملہ کرنے کے لیے اپنے ملک کے مغرب میں اپنی طاقت بنا رہا ہے۔
انہوں نے اس طرح کی کسی بھی کوشش کے لیے تل ابیب کی تیاری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے شہریوں اور املاک کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری عزائم کو ناکام بنانے اور خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے امریکی انتظامیہ کے عزم پر اعتماد ہے۔