ایران کے دوسرے فوجی سربراہ کو ہلاک کرنے کی کوشش
٭٭ امریکہ نے یمن میں ایک خفیہ مہم انجام دی ہے ۔ اس نے ایران کے ایک اور فوجی سربراہ کو ہلاک کرنے کا نشانہ بنایا تھا لیکن وہ ناکام رہا ۔ گزشتہ ہفتہ ایران کے ایک فوجی سربراہ کو سلیمان کی طرح راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن وہ ناکام رہا ۔ امریکہ کے دو عہدیداروں نے کہا کہ سلیمانی کو جس دن ہلاک کیا گیا تھا اسی دن یمن میں ایران کے ایک اور فوجی سربراہ کو ہلاک کیا جانے والا تھا لیکن یہ حملہ ناکام رہا ۔ قاسم سلیمانی کو عراق میں ہلاک کیا گیا ۔ ان کے بعد عبدالرضا صالحی کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔