ایران میں پیش ائے زلزمہ میں بے شمار لوگ زخمی تعداد پہنچی 25تک

تہران۔ ایران میں ائے حالیہ زلزلے میں بے شمار لوگوں کے زخمی ہوئے کی جانکاری ملی رہی ہے‘ ملک کے ہنگامی حالات میں طبی خدمات کے سربراہ نے بتایاکہ زخمیوں کی تعداد 25تک پہنچ گئی ہے۔

چہارشنبہ کے رات دیر گئے ایران کے جنوبی مغربی صوبہ کوہلگیو اور بوائیر احمد میں 5.6شدت کاایک زلزلے کا جھٹکا محسوس کیاگیاہے۔

شہر سیساکھت سے چھ میل (دس کیلومیٹر) زلزلے کا مرکز بتایاجارہا ہے۔

سابق میں دس لوگوں کے زخمی ہونے کی میڈیا اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔

حکومت کی جانکاری فراہم کرنے والے ویب سائیڈ کا حوالہ دیتے ہوئے پیر حسین کولیوند نے چہارشنبہ کے آخری ساعتوں میں کہاکہ”شہر یوسوج کو 20لوگ روانہ کئے گئے ہیں۔

سیساکھت کے مضافات پر زلزلے کا اثر پڑا ہے۔ آپس پاس کے شہری علاقے میں کو ئی مسئلہ نہیں ہے۔ کوئی ہلاک نہیں ہوا ہے اور حالات قابو میں ہیں“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ زلزلے کے جھٹکے میں 25لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

ایران زلزلوں سے گھیرا رہنے والا علاقہ ہے کیونکہ وہ عربین اور یور سین ٹیکٹوپلیٹس کے درمیان میں ہے اور اکثر یہاں پر زلزلے کے طاقتور جھٹکے محسوس ہوتے ہیں۔

ملک کی تاریخ میں 856اے ڈی میں خطرناک زلزلے پیش آیاتھا جس مٹیں 200,000لوگ مارے گئے تھے

Leave a comment