ایران میں پاسداران انقلاب کے سینئر کرنل کا قتل

0 4

موٹر سائیکل پر سوار2نا معلوم افراد کی کرنل سیاد خدائی پر فائرنگ
تہران: ایران میں پاسداران انقلاب کے ایک سینئر کرنل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران میں موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان نے کرنل سیاد خدائی کو ان کے گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ کی جانب سے پاسداران انقلاب کے کرنل کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے اور سکیورٹی اداروں نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرنل سیاد خدائی کے قتل کو 2020 میں قتل ہونے والے نیوکلیئر سائنسدان محسن فخری زادے کے بعد سکیورٹی کی بڑی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔کرنل سیاد خدائی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سینئر رکن تھے جو بیرون ممالک میں کی جانے والی کارروائیوں کو دیکھتی ہے۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کرنل سیاد کو ایران کے دشمنوں نے قتل کیا اور وہ نام نہاد ممالک جو دہشتگردی کے خلاف جنگ کا دعویٰ کرتے ہیں وہ تمام اس پر خاموش ہیں۔