تہران :ایرانی صدر حسن روحانی نے ملک بھر میں عالمی وبا کی چوتھی لہر کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے طبی عملے کو الرٹ رہنے کا حکم صادر کر دیا ہے . ایران کے جنوب مغربی 9 شہر اور قصبوں کو ہائی رسک ریڈ زون قرار دے دیا گیا ہے .

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران میں رواں ہفتے برطانیہ میں پائے گئے نئے وائرس سے 3 اموات رپورٹ ہوئیں ہیں. صورتحال کے پیش نظر ایرانی عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور اجتماعات سے دور رہنے کی سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں.ایران میں 9 فروری سے ویکسی نیشن کا آغاز ہو چکا ہے. ایران کا 20 مارچ تک 1.3 ملین افراد کی ویکسی نیشن کرنے کا منصوبہ ہے.

ادھر بھارت میں عالمی وبا سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 55 ہزار 642 جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 9 لاکھ سے زائد ہو گئی ہے. بھارت میں 24 گھنٹوں میں 12 ہزار 194 نئے کیسز جبکہ 92 اموات رپورٹ ہوئیں.چائنیز ہیلتھ کمیشن نے بتایا ہے کہ چین میں گزشتہ روز عالمی وبا کے 7 نئے کیس رپورٹ ہوئے.خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ میں گزشتہ روز عالمی وبا کے تین نئے کیس رپورٹ ہوئے. نیوزی لینڈ میں وائرس میں مبتلا تینوں افراد ایک ہی خاندان کے ہیں.