ایران میں شوہروں کے قتل کے الزام میں تین عورتوں کو پھانسی دیدی گئی

37

تہران:ایران نے ایک دن میں تین خواتین کو پھانسی دے دی۔ ان تینوں خواتین پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے شوہروں کو قتل کیا تھا۔ تین عورتوں کو اسی ہفتے پھانسی کی سزا پر عمل کیا گیا ہے اور ایک ہی دن میں کیا ہے۔

ایران میں انسانی حقوق کی مانیٹرنگ کرنے والی تنظیم ‘ آئی ایچ آر’ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آئی ایچ آر ناروے سے آپریٹ کرتی ہے اور ایران کو دیکھتی ہے۔

‘آئی ایچ آر ‘ کے مطابق ’27 جولائی 2022 کو ایران کی مختلف جیلوں میں تین الگ الگ مقدمات میں ایران کی تین خواتین کو پھانسی دی گئی ہے۔ ان تینوں عورتوں کو اپنے ہی شوہروں کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی پر لٹکایا گیا ہے۔

‘آئی ایچ آر ‘ کا کہنا ہے کہ اس سال آغاز سے اب تک ایران میں کم از کم 10 خواتین کو پھانسی چڑھایا جا چکا ہے۔ ان میں سے ایک افغانی عورت بھی شامل ہے جسے ابھی تہران باہر قائم جیل میں پھانسی دی گئی ہے