ایران میں احتجاجیوں نے حکومت کے بانی آیت اللہ خمینی کے مکان کو نذر آتش کردیا،ویڈیو دیکھیں
تہران: ایران میں احتجاجیوں نے حکومت کے بانی آیت اللہ خمینی کے مکان کو نذر آتش کردیا۔ سخت ترین کارروائی کے باوجود بھی مظاہرے جاری ہیں۔ سوشیل میڈیا فوٹیج میں یہ بات بتائی گئی۔
آن لائن ویڈیوز کے ذریعہ احتجاجیوں کو قائد کے قدیم مکان پر حملہ کرتے ہوئے دکھایاگیا جو ایرانی انقلاب جس کے ذریعہ 1979 میں اکنامک جمہوریہ کا قیام عمل میں آیا تھا اس کے معمار کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مکان کو میوزیم میں تبدیل کردیاگیا۔
#BREAKING: This is #Khomein, birthplace of founder of Islamic Regime of #Iran, Dictator #Khomeini. Protesters burned the house of #Khomeini which had been turned into a museum by the terrorist regime 30 years ago. #MahsaAmini #مهسا_امینی pic.twitter.com/k7sDx40oFr
— Babak Taghvaee – The Crisis Watch (@BabakTaghvaee1) November 17, 2022
سابق قائد کا مقام پیدائش قومین جہاں مکان کو میوزیم میں تبدیل کیاگیا تھاوہاں احتجاجی نعرے بازی کرتے ہوئے ظالم حکومت کے خاتمہ کا مطالبہ کررہے تھے۔
فوٹیج نے جائیداد کو جلتا ہوا دکھایا گیا۔ ایران میں مظاہروں کا تیسرا مہینہ ہے ہزاروں سوگوار خونریز نومبر کی برسی کے لئے اس ہفتہ سڑکوں پر جمع ہوگئے تھے‘ اس وقت ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف 2019 میں احتجاجی مظاہروں میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے۔
22 سالہ مہسا امینی کو اخلاقی پولیس نے حجاب کے سخت قواعد کی خلاف ورزی پر گرفتار کیاتھا جس میں اس کی ستمبرمیں موت ہوگئی تھی جبکہ عالمی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا آغاز ہوا۔ حقوق انسانی گروپس نے بتایا کہ 300 سے زائد افراد ہلاک اور دیگر ہزاروں احتجاجیوں کو گرفتار کرلیاگیا۔