ایران اور یو اے ای میں زلزلے کے جھٹکے

447

دبئی۔ بدھ کے روز جنوبی ایران میں زلزلے کے درمیانے درجے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یورپی-میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) نے رپورٹ کیا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.6 تھی۔

زلزلے کے جھٹکے جنوبی ایران کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے اطلاع دی ہے کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد امدادی ٹیمیں راحت اور بچاؤ کے کاموں کے لیے روانہ کردی گئیں۔

تاہم انہوں نے مزید کہا کہ زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ای ایم ایس سی کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔اس کا مرکز متحدہ عرب امارات کے شہر راس الخیمہ سے 88 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا۔