ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کسی پیشرفت کے بغیر ختم

0 6

دوحہ : ایران کے جوہری پروگرام کے سلسلے میں بڑھتے ہوئے بحران کے درمیان ایران اور امریکہ کے بیچ بالواسطہ بات چیت تعطل کو ختم کئے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔خلیج ٹائمز نے جمعرات کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات دو دن کے بعد بغیر کسی ٹھوس حل کے ختم ہو گئے ۔ اس سے قبل اس کا اہتمام ویانا میں کیا گیا تھا لیکن اس دوران بھی مذاکرات سے متعلق اہم امور پر بات نہیں ہوئی۔دریں اثنا، ایران نے جوہری پلانٹس کی نگرانی کرنے والی بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی ( آئی اے ای اے ) کے نگرانی کے کیمرے ہٹا دیے ، اور ایران کے پاس اب ایٹمی بم بنانے کے لیے وافر مقدار میں یورینیم موجود ہے ۔ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا یہ دور بھی الزامات اور جوابی الزامات کے ساتھ ختم ہوا۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ میٹنگ کا اگلا دور کب ہوگا۔