ایرانی سنی عالم نے 44 سال پرانے آئین کو ‘اپ ڈیٹ’ کرنے مطالبہ کر دیا
ایران کے سنی عالم نے مظاہرین کو پھانسیاں دینے کی مخالفت اور مذمت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے آئین کو ‘اپ ڈیٹ’ کرنے کی ضرورت ہے۔ کیونکہ 44 سال پرانا آئین آج کی ضروریات پوری نہیں کر سکتا۔
مولوی عبدالحمید ایران میں سب سے با اثر سنی عالم ہیں۔ وہ ایران کے جنوبی صوبے سیستان ایرانی بلوچستان کے رہائشی ہیں، جہاں مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد مسلسل احتجاج جاری ہے۔
زاہدان سمیت مختلف جگہوں پر مظاہرین نماز جمعہ کے بعد ایرانی حکومت کے خلاف گلیوں میں نکل آتے ہیں۔ سیستان ایران کا سنی اکثریت کا صوبہ سمجھا جاتا ہے۔ مظاہرین سیکیورٹی فورسز کی سختی اور ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود احتجاج سے رکنے والے نہیں ہیں۔