• 425
    Shares

بغداد : عراق میں ایرانی سفیر ایراج مسجدی نے عراق کے صوبہ کردستان کے علاقوں کو نشانہ بنانے اور فوجی آپریشن کرنے کی دھمکی دی ہے۔مسجدی نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر بغداد یا اربیل ایرانی اپوزیشن کی طرف سے کردستان کی زمین کو ہمارے خلاف استعمال سے روکنے سے قاصر ہیں تو تہران حزب اختلاف کی مخالف تنظیموں کے خلاف خود فوجی آپریشن کرے گا ، چاہے وہ عراق میں ہی کیوں نہ ہو۔ایران کے عراق میں سفیر نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی عراق میں امریکہ اور اسرائیل نے اڈے بنا رکھے ہیں۔اس تناظر میں پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیر جنرل علی فدوی نے کہا کہ امن کے لیے ایران کہیں بھی کارروائی کرسکتا ہے۔ ان کے اس بیان پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

ورق تازہ نیوز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں  https://t.me/waraquetazaonlineاور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔ 


اپنی رائے یہاں لکھیں