کویت سٹی : کویت کی وزارت داخلہ نے ایک ایرانی بحری جہاز پکڑا ہے جس میں 240 ٹن ڈیزل موجود ہے جو سمگل کیا جا رہا تھا۔عرب نیوز کے مطابق کویت کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کویت نے علاقائی سمندری حدود میں اس جہاز کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔دبئی میں قائم العربیہ ٹی وی نے بتایا کہ بحری جہاز کے ایرانی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بحری جہاز کا عملہ ایک مخصوص قیمت پر کچھ دیگر چھوٹے جہازوں سے یہ ایندھن خرید رہا تھا۔کویتی وزارت داخلہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈیزل کی سمگلنگ کیاس واقعے کو منظرعام پر لانے کے لیے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہیں۔