ممبئی : پاکستانی اداکارہ وینا ملک اپنے متنازعہ بیانا ت کو لیکر ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہیں۔ اس بار بھی وینا ملک نے اس ایسا بیان دیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ سوشل میڈیا پر ٹرول ہو گئی ۔وینا نے ایئر انڈیا فورس AN-32 ایئر کرافٹ کے غائب ہونے پر غیر حساس بیان دیا ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی کا مذاق بھی اُ ڑایا ہے ۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کو وینا کی یہ بات پسند نہیں آئی ۔
وینا ملک نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ” IAF AN-32 حادثے کا شکار نہیں ہوا ۔ موسم بہت خراب ہے اور راڈار اس کا پتہ نہیں لگا سکتے ۔ ملٹری سائنٹسٹ پی ایم مسٹر نریندر مودی-
وینا ملک کو ٹرول کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا ” پرفیکٹ مثال ، جس تھالی میں کھانا اسی تھالی میں چھید کرنا ”۔
وہیں دوسرے نے لکھا ” چیپ پبلسٹی لینابہت اچھے سے آتاہے ان پاکستانیوںکو ۔ جھوٹ بولنا ہی آتا ہے بس۔ان لوگوں کو کام نہیں مل رہا ہے تو ایسے کام کر رہے ہیں ۔ ایسی ہی سب بکواس کی وجہ سے تو بالی وڈ سے غائب ہو۔ وہیںکچھ لوگ وینا ملک کو دھمکیا ں بھی دے رہے ہیں۔
بتادیں کہ آسام کے جورہاٹ سے پیر کے روز دو پہر کو ارونا چل پردیش کے لئے اڑان بھرنے کے بعد سے بھارتیہ ایئر فورس کا AN-32 طیارہ لا پتہ ہے ، جسکی تلاش مسلسل کی جارہی ہے ۔ طیارے میں 8 کرو ممبر ان اور 5 لوگ سوار ہیں۔ خراب موسم کی وجہ سے تلاش کرنے میں دقت آرہی ہے۔
#UrduNewsMumbai #PakistaniActress #VeenaMalik #MissingIndianAircraft #PMNarendraModi #SocialMedia #UrduNewsBollywood Pakistan Veena Malik