اہم خبر : 10 مارچ کو اورنگ آباد بند کی اپیل
اورنگ آباد: مہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی کی جانب سے تمام شہریان اورنگ آباد سے اپیل کی جاتی ہے کہ حکومت مہاراشٹر کی جانب سے تاریخی شہر اورنگ آباد کے نام کی تبدیلی کی تمام سرگرمیوں کے خلاف 10 مارچ 2023 بروز جمعہ ، اپنے اپنے کاروبار بند رکھ کر حکومت کے اس ہٹلر شاہی فیصلے کی پر زور ، لیکن پر امن طریقے سے مذمت درج کرائیں۔
ابھی صرف مرکزی حکومت سے شہر کا نام تبدیل کرنے کے لیے نو آبجیکشن آیا ہے۔ ریاستی حکومت نے غیر قانونی طریقے سے تبدیلی نام کا گزٹ جاری کیا ہے۔ 27 مارچ 2023 تک تمام شہریان اورنگ آباد کو ڈویڑنل کمشنر کے آفس میں اعتراضات داخل کرنے کا وقت دیا گیا ہے۔ ان اعتراضات پر سنوائی ہوگی۔ لیکن مختلف ڈپارٹمنٹ کے کمشنر کی جانب سے اپنے اپنے محکموں کو حکم دیا جارہا ہے کہ شہر کا نیا نام لکھنا شروع کریں۔
میری تمام شہریان اورنگ آباد سے اپیل ہے کہ تبدیلیِ نام کے حکومت کے اس فیصلے اور سرکاری افسران کی شہر کے نام کی تبدیلی کی جلد بازی کے خلاف پ±ر امن طریقے سے، اپنا کاروبار بند رکھ کر حکومت کو کرارا جواب دیں۔ انہیں یہ بتا دیں کہ ہم اس فیصلے کی پ±ر زور مذّمت کرتے ہیں۔ یہ فیصلہ محض ہمارے شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ نہیں ہے۔ یہ ہماری شناخت ختم کرنے کا فیصلہ ہے۔
یہ ہماری تاریخ کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ یہ ہماری بقا کی لڑائی ہے۔ ہمیں اپنے ملک کی عدلیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔ ان انشائ اللہ جیت ہماری ہی ہوگی۔ آپ تما م سے دعاوں کی درخواست ہے۔ نفل روزوں کا بھی اہتمام کریں۔ اللہ سبحان و تعالٰی سے رجوع ہو کر گڑگڑا کر دعائیں مانگیں۔
برائے مہربانی 10 مارچ 2023 بروز جمعہ، اپنا اپنا کاروبار، دکانیں، دفتر اور تما م تجارتی سرگرمیاں بند رکھیں۔اس طرح کا پریس نوٹ الیاس کرمانی صدرمہاراشٹر مسلم عوامی کمیٹی اورنگ آباد نے جاری کیاہے۔