اہم خبر: ناندیڑ سمیت 9میونسپل کارپوریشنوں کے وارڈوں کے ریزرویشن کی قرعہ اندازی ملتوی

549

ممبئی: 5۔ اگست ۔( ورق تازہ نیوز)نو میونسپل کارپوریشنوں (میونسپل کارپوریشن انتخابات 2022) کے وارڈوں کے ریزرویشن کو ملتوی کردیا گیا ہے۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت کی طرف سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کے پیش نظر کل (5 اگست) کو ہونے والی ریزرویشن قرعہ اندازی کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اورنگ آباد، لاتور، پربھنی، چندر پور، بھیونڈی-نظام پور، مالیگاؤں، پنویل، میرا-بھائیندر اور ناندیڑ-واگھالہ ان نو میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کے لیے سیٹوں کا ریزرویشن کیا جا رہا تھا ریاستی حکومت کی جانب سے ممبئی میونسپل کارپوریشن ایکٹ اور مہاراشٹر میونسپل کارپوریشن ایکٹ میں ترمیم کے تناظر میں نو میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے لیے ریزرویشن کو معطل کر دیا گیا ہے۔

ساتھ ہی، ریاستی الیکشن کمیشن نے دیگر 14 میونسپل کارپوریشنوں کے عام انتخابات کے لیے شائع کیے جانے والے حتمی ریزرویشن کے نوٹیفکیشن کو بھی ملتوی کرنے کی ہدایت دی ہے۔