ناندیڑ:30جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)شہر کے قدیم مونڈھاسے متصل مُر مُراگلی میں فائرئنگ اور تلوارکے حملے میں چار افراد زخمی ہوگئے ہیں۔یہ واقعہ کل رات دیرگئے رونما ہوا ۔ اس معاملے میں وزیر آباد پولس اسٹیشن میں دونوں گروپ نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔

پولس نے چھافراد کوگرفتار بھی کرلیا ہے ۔ مختصر تفصیل کے مطابق مُرمراگلی میں کل شب دیر گئے سردار ٹہل سنگھ شاہواور تیرتھ سنگھ کڑے والے کے درمیان پرانی دشمنی پرتنازعہ ہوا ۔جس کے بعد دونوں میں زبردست مارپیٹ بھی ہوئی ۔

سردارٹہل سنگھ نے دہشت پھیلانے کیلئے اپنی ریوالور سے چھ راونڈ زمین اور ہوامیں فائرئنگ کردی ۔ جبکہ تیرتھ سنگھ کڑے والے نے تلوار سے ٹہل سنگھ اورانکے بیٹے پر وار کرکے زخمی کردیا ۔اس حملے کے دفاع میںٹہل سنگھ نے بھی تیرتھ سنگھ پر حملہ کردیاجس میں تیرتھ سنگھ اور من پریت سنگھ کڑے والے زخمی ہوگئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رات دیر گئے ڈی واے ایس پی نلیش مورے کے علاوہ پولس کی بھاری جمعیت یہاں پہنچ گئی اس معاملے میں چھ افراد کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔