اہم خبر: الیکشن کمیشن اب راشٹروادی کانگریس کو جھٹکا دینے کی تیاری میں

744

نئی دہلی:22/مارچ۔ الیکشن کمیشن نے سابق وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کو بڑا جھٹکا دیا۔ ادھو ٹھاکرے کے ہاتھ سے شیوسینا اور انتخابی نشان چھین لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شنڈے کو نشان اور پارٹی کا نام دیا گیا۔ جس سے سیاسی ہلچل مچ گئی ہے۔اب الیکشن کمیشن نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کو ایک جھٹکا دینے کی تیاری کر رہا ہے۔ الیکشن کمیشن جلد ہی این سی پی کی قومی حیثیت کا جائزہ لے گا۔

اس لیے کہا جا رہا ہے کہ قومی پارٹی کے طور پر این سی پی کی حیثیت خطرے میں ہے۔ نہ صرف این سی پی بلکہ مایاوتی کی بی ایس پی اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی قومی حیثیت کی بھی جانچ کی جائے گی۔