نواز شریف کے نجی معالج پر لندن میں حملہ
اسلام آباد: پاکستان کے سابق وزیراعطم نواز شریف کے نجی معالج عدنان پر لندن میں حملہ کیا گیا۔ جیو نیوز نے منگل کے روز اس کی اطلاع دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ڈاکٹر عدنان کے سر، چہرے اور سینے پر چوٹیں آئی ہیں اور انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عدنان روز کی طرح سیر پر نکلے تھے اسی دوران نقاب پوش دو لوگوں نے پیچھے سے ان پر حملہ کردیا۔ ڈاکٹر عدنان کو گھونسہ مارکر گرا کر ان پر دھات کی چھڑ سے حملہ کیا گیا۔
پولیس نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں شکایت موصول ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عدنان کو گزشتہ کئی ہفتے سے فون پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔ انہوں نے پولیس کو ثبوت بھی مہیا کرائے تھے۔
سابق وزیراعظم کے خاندانی ترجمان نے ڈاکٹر عدنان پر حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عدنان پر بزدلانہ حملہ قابل مذمت ہے۔ انہیں فون پر کئی بار دھمکیاں بھی ملیں۔ ہمیں اس حملے کا قانونی حدود میں رہتے ہوئے جواب دینے کا حق ہے۔
جنوبی کوریا میں كووڈ -19 کے متاثرین کی تعداد7513 پہنچی
سیول: جنوبی کوریا میں منگل کو کورونا وائرس (كووڈ -19) کے 131 نئے معاملوں کی تصدیق ہوئی جس سے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7513 ہو گئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے تین اور شخص کی اموات ہونے کے ساتھ ہی مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 54 ہو گئی۔
کوریا بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کا مرکز (كےسي ڈي سي) مقامی وقت کے مطابق دن میں دو بار صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے اپ ڈیٹ اعداد و شمار فراہم کرتا ہے۔
جنوبی کوریا میں گزشتہ 20 دن میں کورونا وائرس کے معاملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ انیس فروری سے نو مارچ تک 7482 معاملے سامنے آئے ہیں۔ جنوبی کوریا نے وائرس کے خطرے کے پیش نظر ’ریڈ‘ الرٹ جاری کر رکھا ہے۔
سول سے 300 کلومیٹر دور دائیگو شہر اور اس کے پاس کے جيونگ سینگ صوبے میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر بالترتیب 5663 اور 1117 ہو گئی ہے۔ سول اور اس کے نزدیکی گيانگي صوبے میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر بالترتیب 141 اور 163 ہو گئی ہے۔
ادھم پور میں بھاری بھرکم پتھر کی زد میں آنے سے ایک ہی کنبے کے 5 افراد از جان
جموں: جموں وکشمیر کے ضلع ادھم پور کے برمین کھین علاقے میں ایک رہائشی مکان بھاری بھرکم پتھر کی زد میں آنے کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے تین کمسن بچیاں سمیت پانچ افراد از جان ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق ادھم پور کے برمین کھین علاقے میں پیر اور منگل کی درمیانی شب ایک رہائشی مکان بھاری بھر کم پتھر کی زد میں آگیا جس کے نتیجے میں ایک ہی کنبے کے پانچ افراد بر سر موقع ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوا۔
مہلوکین میں تین کمسن بچیاں، ایک لڑکا اور ان کی والدہ شامل ہے۔ مہلوکین کی شناخت شاردہ دیوی زوجہ راج سنگھ، آرتی دیوی بنت راج سنگھ، انو دیوی بنت راج سنگھ، سوانی دیوی بنت راج سنگھ اور پون سنگھ ولد راج سنگھ ساکنان برمین کھین کے بطور ہوئی ہے۔ مکان مالک راج سنگھ ولد منشی رام کو زخمی حالت میں ضلع ہسپتال ادھم پور منتقل کیا گیا ہے۔
کورونا وائرس: ایران سے 58 زائرین کی وطن واپسی
کورونا وائرس کے بڑھتے اثر کے درمیان ایران میں جانے والے ہندوتانی زائرین کے پہلے قافلہ کو بحفاظت وطن واپس لایا گیا ہے۔ ایک افسر نے اس حوالہ سے معلومات دی۔
افسر نے کہا، ’’حکومت نے ہندوستاننی فضائہ کے خصوصی طیارے سے اپنے شہرویوں کو کورونا وائرس سے متاثرہ ایران سے باہر نکالا ہے۔‘‘
हिंडन वायु सेना स्टेशन (गाजियाबाद) पर ईरान से भारत लाए गए 58 भारतीय तीर्थयात्रियों का पहला बैच। #coronavirus pic.twitter.com/updHUkCwTU
— ANI_HindiNews (@AHindinews) March 10, 2020
ملک بھر میں منایا جا رہا ہولی کا تہوار، صدر-پی ایم نے دی مبارکباد
نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند، وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے منگل کے روز ملک کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دیں۔ صدر کووند نے ٹوئٹ کیا، سبھی کو ہولی کی بہت بہت مبارکباد۔ رنگوں کے تہوار ہولی ہمارے سماج میں موسم بہاراور بھائی چارے کا تہوار ہے۔ یہ سبھی کی زندگی میں امن اور خوشحالی لائے۔
مودی نے ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’رنگوں اور خوشی کے تہوار کی آپ سبھی کو بہت بہت مبارکباد۔ یہ تہوار ملک کے سبھی عوام کی زندگی میں خوشیاں لائے‘‘۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی ٹوئٹ کرکے ملک کے عوام کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ’’ہندوستان کے عوام کو ہولی کی مبارکباد‘‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ 4 مارچ کو وزیراعظم نے اعلان کیا تھا کہ کورونا وائرس کے سبب وہ اس بارہولی کے کسی بھی پروگرام میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ’’دنیا کے ماہرین نے کورونا کے پھیلاؤ روکنے کے لئے اجتماعی تقریبات کم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس وجہ سے میں نے اس برس ہولی ملن پروگرام میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
منگولیا میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ
اولان بٹور: منگولیا میں ایک فرانسیسی شہری کی کووڈ۔19 کی جانچ پازیٹیو آنے سے ملک میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا ہے۔
نیشن ایمرجنسی کمیشن نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیشن کے سربراہ الجیسیخان اینختوشین نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ’’کورونا وائرس سے متاثر 57 سالہ مریض فرانس کا شہری ہے جو 2 مارچ کو اولان بٹور شہر آیا تھا‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں وہ نیگیٹیو پایا گیا تھا لیکن سنیچر سےاسے ہلکا بخار چڑھنے لگا جس کے بعد اس کی دوبارہ جانچ کی گئی اور ابتدائی جانچ میں وہ وائرس سے متاثر پایا گیا۔ مریض اس وقت ملک کے جنوب مشرقی علاقے کے ڈونوگووی صوبے میں ہے۔ افسران نے لوگوں کو احتیاط برتنے اور صفائی کا خیال رکھنے کے لئے الرٹ کیا ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو