معیشت پر نہیں، کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے پر PMO کی توجہ… راہل گاندھی
راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کہا، ’’وزیر اعظم مودی جب آپ منتخب کی ہوئی کانگریس حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں، تب آپ نے محسوس نہیں کیا ہوگا کہ خام تیل کی قیمتیں 35 فیصد گھٹ گئی ہیں، کیا آپ پٹرول کی قیمت 60 روپے فی لیٹر سے نیچے کرکے اس کا سیدھا فائدہ لوگوں کو دیں گے؟ اس سے معیشت کو فائدہ ہو گا‘‘ـ
Hey @PMOIndia , while you were busy destabilising an elected Congress Govt, you may have missed noticing the 35% crash in global oil prices. Could you please pass on the benefit to Indians by slashing #petrol prices to under 60₹ per litre? Will help boost the stalled economy.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) March 11, 2020
عآپ سے معطل کونسلر طاہر حسین کے خلاف ای ڈی نے درج کیا کیس
ای ڈی نے عام آدمی پارٹی سے معطل کونسلر طاہر حسین (انٹیلی جنس بیورو افسر انکت شرما قتل معاملے میں ملزم) کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) کے ساتھ ان کے مبینہ تعلقات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔
Enforcement Directorate (ED) registers a case against suspended AAP Councilor Tahir Hussain (accused in Intelligence Bureau Officer Ankit Sharma murder case) under Prevention of Money Laundering Act. His alleged links with the PFI (Popular Front of India) are being investigated. pic.twitter.com/QfwKHJSgWz
— ANI (@ANI) March 11, 2020
مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل، آزاد ممبر اسمبلی سریندر سنگھ کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر پہنچے
مدھیہ پردیش میں سیاسی ہلچل کے درمیان آج آزاد ممبر اسمبلی سریندر سنگھ بھوپال میں واقع وزیر اعلی کمل ناتھ کی رہائش گاہ پر پہنچے ہیں، سی ایم کمل ناتھ یہ کہہ چکے ہیں کہ ان کی حکومت کو کئی خطرہ نہیں ہے۔
Bhopal: Independent MLA Surendra Singh Shera arrives at Madhya Pradesh Chief Minister Kamal Nath's residence. pic.twitter.com/r6YGuZjFN8
— ANI (@ANI) March 11, 2020
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 28 افراد کی موت
واشنگٹن: امریکہ میں کورونا وائرس سے مرنے والے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 28 ہو گئی ہے جبکہ اب تک مجموعی 959 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ جان ہا پکنز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینٹر (سی ایس ایس ای) نے یہ اطلاع دی ہے۔ واشنگٹن کے کنگ کاؤنٹی میں سب سے زیادہ 22 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ کنگ کاؤنٹی میں کورونا کے 190 سے زائد معاملات کی تصدیق ہوئی ہے۔ امریکہ کے نيويارك، واشنگٹن، کیلی فورنیا اور فلوریڈا سمیت آٹھ صوبوں میں کورونا وائرس کے پیش نظر ایمرجنسی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 631 پہنچی
روم: اٹلی میں کورونا وائرس (كووڈ -19) سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 631 ہو گئی ہے۔ محکمہ شہری دفاع کے سربراہ انجیلو بوریلی نے منگل کے روز یہ اطلاع دی۔ اٹلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 10149 ہو گئی ہے۔ انجیلو بوریلی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 168 افراد کی موت ہوئی ہے۔ مرنے والوں میں زیادہ تر 80 سے 90 سال کی عمر کے افراد ہیں۔ اٹلی کا شمالی صوبہ لومباردیہ میں اس سے سب سے زیادہ متاثر ہے جہاں سب سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اٹلی کے وزیر اعظم جوزپے کونٹے نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لئے شمالی اور مرکزی علاقوں میں سفر سے متعلق پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو