نئی دہلی:  عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف چلائی جارہی ٹیکہ کاری مہم کے دوسرے مرحلے میں 60 برس اور 45 برس (دیگر بیماری سے متاثر) سے زیادہ عمر کے لوگوں کو پرائیویٹ کورونا ٹیکہ کاری مراکز میں 250 روپے میں پہلا ٹیکہ لگایا جائے گا۔ سرکاری مراکز پر یہ ٹیکہ اگرچہ مفت ہی رہے گا۔

صحت کے مرکزی سکریٹری راجیش بھوشن نے اس سلسلے میں آج ویڈیو کانفرنس (وی سی) کے ذریعہ ٹیکہ کاری پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ریاستوں کے صحت سکریٹریوں اور دیگر افسران کے ساتھ بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا ٹیکہ کاری کی شروعات 16 جنوری کو کی گئی تھی اور اب تک یکم مارچ سے دوسرے مرحلے کی ٹیکہ کاری مہم شروع ہورہی ہے جس میں پرائیویٹ اسپتالوں کو بھی اہم ذمہ داری دی گئی ہے۔