اہم خبر:ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ ۔متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
کوپن ہیگن، 04 جولائی: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے ایک شاپنگ مال میں اس وقت ہلچل مچ گئی، جب وہاں اندھا دھند فائرنگ شروع ہو گئی۔ لوگ اپنی جان بچانے کے لیے بھاگتے نظر آئے۔
مال کے اندر ہونے والی فائرنگ میں متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ پولیس نے موقع سے ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔ڈنمارک کی پولیس نے متاثرین یا گرفتار شخص کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔ ایک مال میں فائرنگ کے واقعے پر خبر رساں ادارے اے ایف پی نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ پولیس کے مطابق شاپنگ مال میں فائرنگ کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔