ناندیڑ:4مارچ۔(ورق تازہ نیوز)خلیجی ملک بحرین میںکام کرنے کے بعد واپس ہندوستان آنے والے ناندیڑ ضلع کا نوجوان کروناوائرس کامشتبہ مریض پایاگیا تھا ۔ اسلئے ناندیڑ کے شنکر راوچوہان سرکاری دواخانہ کے کرونا وائرس وارڈمیںشریک کیاگیا تھا۔
2مارچ کو اسکے سوائپ (تھوک) کے نمونے جانچ کیلئے پونہ کی آئی سی ایم آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ وائرولوجی روانہ کئے گئے تھے ۔ جہاں اسکی جانچ کی کی گئی جس کی رپورٹ آج نگیٹیو پائی گئی ہے اور نوجوان میں کروناکا COVID-19 وائرس نہیں پایاگیا ہے ۔