ناندیڑ:30جنوری ۔(ورق تازہ نیوز)آج سہ پہرشہر کے بھگت سنگھ روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ایک غنڈے نے ہنگامہ کرتے ہوئے مالک سے رقم کامطالبہ کرکے خنجرسے وار کرکے زخمی کردیا۔لال وانی پٹرول پمپ کے مالک نریش لال وانی نے بتایا کہ آج ہفتہ کودوپہر پونے دو بجے کے وقت انکا بیٹا کمار اوردیگر افراد مل کر کام کررہے تھے

اس وقت چہرے پر رومال باندھا ہوا سردارغنڈہ انکے کیبن میںداخل ہوا اور کمارلالوانی سے رقم دینے کامطالبہ کیا لیکن انھوں نے رقم دینے سے انکار کردیاجس کے بعد غنڈے نے خنجر نکال کر اُن پرحملہ کرنے کی کوشش کی اس دوران انیل لالوانی کے ایک ہاتھ کی اُنگلی پرخنجر لگا جس میں ا نگلی کٹ گئی ۔

اس واقعہ کے بعد غنڈہ فرار ہوگیااور اس دوران پولس بھی یہاں پہنچ گئی لیکن غنڈہ بعدمیںدوبارہ یہاں پہنچا اور پولس کے سامنے ہی ہنگامہ کرنے کیااورپولس کو بھی گالی گلوچ کی مگر پولس نے کسی طرح سونونامی غنڈے کوگرفتار کرلیا ہے۔