اہم خبر:ناندیڑمیں پنچ وقتہ اور جمعہ کی نماز کے انتظامات میں تبدیلیوں کا فیصلہ

ناندیڑ: 19مارچ (ورق تازہ نیوز)کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کےلئے حکومت کی جانب سے جنگی پیمانے پر کوششیں کی جارہی ہے ۔مقامی طورپر ضلع انتظامیہ نے بھی اس سلسلہ میںکئی اقدامات کئے ہیں ۔عوامی مقاما ت پر لوگوں کو جمع ہونے سے منع کیا گیا ہے ۔اسی طرح مذہبی عبادت گاہوں کو بھی بند کرنے کی ہدایت دی گئی تھی ۔اس بارے میں کوئی مناسب لائحہ عمل طے کرنے کےلئے آج کل جماعتی تحریک کی جانب سے قدیم عید گاہ مسجد میں علماءاکرام ،ائمہ مساجد کا ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا ۔

اجلاس میں تفصیلی غور وخوص کے بارے میں متفقہ طورپر چند فیصلے لئے گئے ہیں ۔جس کے تحت چند ہدایتیں ذمہ داران اور متوولیان مساجد کو دی گئی ہے۔وہ حسب ذیل ہے ۔مساجد میں پاکی و صفائی کا خوف اہتمام کیا جائے ،وضو خانے ،طہارت خانے اور بیت الخلاءوغیرہ کی فینائل اورڈیٹول کے ذریعہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا نظم کیا جائے ،مسجد اور مسجد سے متعلق جگہوں پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے ،جمعہ کی نماز کے سارے اعمال (خطبہ ،نماز وغیرہ)آئندہ دو ہفتوں تک 15 منٹ میں ادا کردیئے جائیں ۔مساجد سے ٹوپیاں اور تولیے ہٹا لئے جائیں.

،اسی طرح مصلیان کو بھی ہدایت دی گئی ہے جو حسب ذیل ہے ۔نماز کے لئے مسجد آتے وقت گھر سے ہی وضوکرکے آئے ۔سنن و نوافل نمازیں کا گھر پر ہی اہتمام کریں ،چھوٹی عمر کے بچوں کو مسجد مساجد اور عوامی مقامات پر نہ لائیں ،بچے ،ضعیف اور بیمار افراد نماز گھر میں ہی ادا کریں کیونکہ انہیں اس بیماری کے لاحق ہونے کا خطرہ زیادہ ہے ۔لہذ کل جماعتی تحریک کے ذمہ داران نے ا عوام الناس سے التماس ہے کہ وہ ان حالات میں پریشان نہ ہوں بلکہ ہمت سے کام لیںاور کورونا وائرس سے بچنے کےلئے احتیاتی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ دعائیں ،صدقہ و خیرات اوررجو ال اللہ کی طرف توجہ فرمائیں ۔