Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اہم خبر:ناندیڑمیں انڈونیشیاءکی تبلیغی جماعت اوردہلی کے2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

IMG_20190630_195052.JPG

ناندیڑ:8اپریل(ورق تازہ نیوز)کروناوائرس کوتبلیغی جماعت سے جوڑکر سارے ملک میںاسے بدنام کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے جس میں کچھ الیکٹرانک وپرنٹ میڈیانے سارے ملک میں زہر یلی خبریں پھیلاکراس معاملے کو مزید پیچیدہ بناکر پیش کیا ہے تاکہ حکومت کی کرونا کے تئیں کے جارہے ناکامیوں کوچھپاجاسکے ۔

ناندیڑ میںبھی انڈونیشیاءکی جماعت کے 10افرادقیام پذیر ہے اس معاملے میں پولس نے انکے خلاف مقدمہ درج کردیا ہے حالانکہ ان افراد کے کورونا ٹیسٹ نیگیٹیو آئے ہیں اسکے باوجود انھیں آئندہ چودہ دنوں تک کورانٹائن رکھاگیا ہے ۔ کچھ دن قبل اتوارہ پولس نے اس معاملے میں انڈونیشیائی تبلیغی جماعت کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی کاروائی شروع کی تھی لیکن ناندیڑکے جماعت کے مقامی ذمہ داران اور دیگر شہریان کو اس بات کی اطلاع ملتے ہی سینکڑوں کی تعداد میں لوگ اتوارہ پولس اسٹیشن کے باہر جمع ہوگئے تھے اس وقت پولس کے اعلیٰ حکام نے کوئی مقدمہ درج نہ کرنے کاتیقن دیاتھا

جس کے بعد ہجوم واپس چلا گیا تھا لیکن گزشتہ روزا توارہ کے پی آئی بالو گیتے کی شکایت پر انڈونیشیائی جماعت کے پانچ مرد اورپانچ خواتین کے علاوہ دہلی کے میاں بیوی کے خلااف جرم نمبر 124/ 2020 تعزیرات ہند کی دفعات 188‘269‘270‘کے تحت مقدمہ درج کیاگیا ہے ۔ انڈونیشیائی کی جماعت دہلی سے 15مارچ کو ناندیڑ پہنچی تھی۔جب سے وہ ناندیڑ میں مختلف ایک لاج میںقیام پذیر ہے ۔