Waraqu E Taza Online
Nanded Urdu News Portal - ناندیڑ اردو نیوز پورٹل

اہم خبر:مولانا سعد کے خلاف فیس بک پر پوسٹ ڈالنے والا شرپسند ڈاکٹر گرفتار

IMG_20190630_195052.JPG

اورنگ آباد5.اپریل۔(ورق تازہ نیوز)تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا محمد سعد کے خلاف سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ڈالنے کے معاملے میں اورنگ آباد کے شرپسند ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولس ذرائع کے بموجب اورنگ آباد کے سیڈکو میں واقع کاسمو اسپتال کے ڈاکٹر سنبھاجی گویند چتلے عمر 38 سال نے اپنے اسپتال میں بیٹھ کر تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کی تصویر کیساتھ قابل اعتراض پوسٹ ڈال کر دو سماج میں کشیدگی پھیلانے کی کوشش کی۔

اس معاملے میں اورنگ آباد کے پولس انسپکٹر پربھاکر سونے کی شکایت پر دفعہ 505(بی)(سی) تعزیرات ہند کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا ہے۔یادرہے ناندیڑ میں بھی کل شب اسی ڈاکٹر کے خلاف اتوارہ پولس اسٹیشن میں مقامی افراد نے درخواست دیتے ہوئے ملزم کے۔ خلاف ایف آئی آر درج کرکے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔