اہم خبر:مئی کے دوسرے ہفتہ تک ہندوستان میں 13 لاکھ کورونا کے مریض ہو جائیں گے

نئی دہلی۔ہندوستان میں اس وقت کورونا کی زد میں آنے والے مریضوں کی تعداد 600 کے قریب پہنچ چکی ہے، لیکن یہ تعداد آئندہ دنوں میں تیزی کے ساتھ بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں کورونا سے متعلق تحقیق کرنے والے کو-اِنڈ-19 اسٹڈی گروپ میں شامل محققین نے موجودہ اعداد و شمار پر باریکی سے مطالعہ کرنے کے بعد یہ اندیشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ہندوستان میں اس وائرس کے پھیلنے کا پیٹرن اٹلی اور امریکہ کی طرح ہی ہے جہاں شروع میں کم مریض سامنے آئے تھے اور پھر اچانک مریضوں کی تعداد تیزی کے ساتھ بڑھنے لگی۔

قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں اب تک اس وائرس کی زد میں آنے سے 11 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور کووِڈ-19 انفیکشن یہاں دوسرے و تیسرے اسٹیج کے درمیان میں ہے۔ کو-اِنڈ-19 اسٹڈی گروپ کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ حالات اگر ایسے ہی رہے تو مئی کے دوسرے ہفتہ تک ہندوستان میں 13 لاکھ کورونا کے مریض ہو جائیں گے۔ ایسا اس لیے کیونکہ ہندوستان میں ٹیسٹنگ ریٹ بہت کم ہے۔ صرف 18 مارچ کو ہی ملک میں کورونا ٹیسٹ کے لیے تقریباً 11500 سیمپل ملے۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ جانچ کے لیے لوگ سامنے نہیں آ رہے ہیں۔ اسٹڈی گروپ کے ایک سائنسداں کا یہ بھی کہنا ہے کہ چونکہ ابھی تک اس وائرس کا کوئی ویکسین یا دوا ایجاد نہیں ہوئی ہے اس لیے ہندوستان کے لیے فیز 2 اور فیز 3 کے درمیان ہونا تباہناکی کی طرف اشارہ کر رہا ہے۔ ایسا اس لیے بھی کیونکہ ہندوستان کا ہیلتھ کیئر سسٹم پہلے سے ہی کافی دباؤ میں ہے۔

♨️Join Our Whatsapp 🪀 Group For Latest News on WhatsApp 🪀 ➡️Click here to Join♨️

WARAQU-E-TAZA ONLINE

I am Editor of Urdu Daily Waraqu-E-Taza Nanded Maharashtra Having Experience of more than 20 years in journalism and news reporting. You can contact me via e-mail waraquetazadaily@yahoo.co.in or use facebook button to follow me