اہم خبر:لکھیم پور کھیری تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا کی ضمانت منسوخ،خود سپردگی کا حکم

نئی دہلی:لکھیم پور کھیری میں ہوئے تشدد کے اہم ملزم آشیش مشرا کو سپریم کورٹ نے زوردار جھٹکا دیا ہے۔ آشیش مشرا کی ضمانت کو رد کر دیا گیا ہے اور انھیں ایک ہفتہ کے اندر سرینڈر کرنے کا حکم صادر بھی کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا ٹینی کے بیٹے آشیش مشرا پر لکھیم پور کھیری میں کسانوں پر گاڑی چڑھانے کا الزام ہے اور یوپی اسمبلی الیکشن سے قبل الٰہ آباد ہائی کورٹ نے انھیں ضمانت پر رِہا کیا تھا۔

دہلی کے جہانگیر پوری تشدد کے بعد علاقے میں آج بھی پولیس فورس تعینات ہے۔ اس درمیان معاملے کی جانچ کے لیے فورنسک کی ایک ٹیم جہانگیر پور کے سی بلاک پہنچی ہے۔ خبروں میں یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ دہلی کرائم برانچ کی ایک ٹیم بھی جائے حادثہ پر پہنچی ہے اور پورے واقعہ کی تفصیل جاننے کی کوشش کر رہی ہے۔